فرد ہیں انتخاب ہیں ہم لوگ
احمد شاہ خاں شبنمفرد ہیں انتخاب ہیں ہم لوگ
آپ اپنا جواب ہیں ہم لوگ
نیست و نابود ہیں کوئی دم میں
یار مثل حباب ہیں ہم لوگ
حال کہتا ہے کچھ نہیں اپنا
کسی گونگے کا خواب ہیں ہم لوگ
پاؤں پڑتے نہ ٹھوکریں کھاتے
دل کے ہاتھوں خراب ہیں ہم لوگ