علم اور دین

Allama Iqbal (1877–1938)

وہ علم اپنے بُتوں کا ہے آپ ابراہیم

کِیا ہے جس کو خدا نے دل و نظر کا ندیم

زمانہ ایک، حیات ایک، کائنات بھی ایک

دلیلِ کم نظَری، قِصّۂ جدید و قدیم

چمن میں تربَیتِ غُنچہ ہو نہیں سکتی

نہیں ہے قطرۂ شبنم اگر شریکِ نسیم

وہ علم، کم بصَری جس میں ہمکنار نہیں

تجلیاّتِ کلیم و مشاہداتِ حکیم!