طاقت وہ ہے با اثر جو سلطانی ہے

Akbar Allahabadi (1846–1921)

طاقت وہ ہے با اثر جو سلطانی ہے

اس جا ہے چمک جہاں زر افشانی ہے

تعلیم وہ خوب ہے جو سکھلائے ہنر

اچھی ہے وہ تربیت جو روحانی ہے