شام کی سرحد سے رُخصت ہے وہ رندِ لم یزل

Allama Iqbal (1877–1938)

شام کی سرحد سے رُخصت ہے وہ رندِ لم یزل

رکھ کے میخانے کے سارے قاعدے بالائے طاق

یہ اگر سچ ہے تو ہے کس درجہ عبرت کا مقام

رنگ اک پَل میں بدل جاتا ہے یہ نیلی رِواق

حضرتِ کرزن کو اب فکرِ مداوا ہے ضرور

حُکم برداری کے معدے میں ہے دردِ لایُطاق

وفد ہندُستاں سے کرتے ہیں سرآغا خاں طلب

کیا یہ چُورن ہے پئے ہضمِ فلسطین و عراق؟