سرود حرام

Allama Iqbal (1877–1938)

نہ میرے ذکر میں ہے صُوفیوں کا سوز و سُرور

نہ میرا فکر ہے پیمانۂ ثواب و عذاب

خدا کرے کہ اُسے اتفاق ہو مجھ سے

فقیہِ شہر کہ ہے محرمِ حدیث و کتاب

اگر نَوا میں ہے پوشیدہ موت کا پیغام

حرام میری نگاہوں میں ناے و چنگ و رباب!