آلودہ خیالات میں تیرے ہوں مدام

Qalaq Meerathi (1835–1880)

آلودہ خیالات میں تیرے ہوں مدام

طاعت سے غرض نہ کچھ عبادت سے کام

ہر لحظہ ہوس بوسے کی ہر دم بس بس

الفت کے تقاضے کو نہ کچھ صبح نہ شام