خورشید پہ جس وقت زوال آتا ہے

Qalaq Meerathi (1835–1880)

خورشید پہ جس وقت زوال آتا ہے

کیوں زیر زمیں چھپ کے چلا جاتا ہے

جو داغ تہ خاک ہیں روشن ان سے

ہر شب یہ چراغ اپنا جلا جاتا ہے