خوب و زشت

Allama Iqbal (1877–1938)

ستارگانِ فضاہائے نیلگوں کی طرح

تخیّلات بھی ہیں تابعِ طلوع و غروب

جہاں خودی کا بھی ہے صاحبِ فراز و نشیب

یہاں بھی معرکہ آرا ہے خُوب سے ناخُوب

نمود جس کی فرازِ خودی سے ہو، وہ جمیل

جو ہو نشیب میں پیدا، قبیح و نامحبوب!