جنوں

Allama Iqbal (1877–1938)

زُجاج گر کی دُکاں شاعری و مُلّائی

سِتم ہے، خوار پھرے دشت و در میں دیوانہ!

کسے خبر کہ جُنوں میں کمال اور بھی ہیں

کریں اگر اسے کوہ و کمر سے بیگانہ

ہجومِ مدرسہ بھی سازگار ہے اس کو

کہ اس کے واسطے لازم نہیں ہے ویرانہ