یہ قول کسی بزرگ کا سچا ہے

Ismail Meeruthi (1844–1917)

یہ قول کسی بزرگ کا سچا ہے

ڈالی سے جدا نہ ہو تو پھل کچا ہے

چھوڑی نہیں جس نے حب دنیا دل سے

گو ریش سفید ہو مگر بچا ہے