تیزی نہیں منجملۂ اوصاف کمال
Ismail Meeruthi (1844–1917)تیزی نہیں منجملۂ اوصاف کمال
کچھ عیب نہیں اگر چلو دھیمی چال
خرگوش سے لے گیا ہے کچھوا بازی
ہاں راہ طلب میں شرط ہے استقلال
تیزی نہیں منجملۂ اوصاف کمال
کچھ عیب نہیں اگر چلو دھیمی چال
خرگوش سے لے گیا ہے کچھوا بازی
ہاں راہ طلب میں شرط ہے استقلال