ہے دوستیٔ آل عبا رونے سے

Qalaq Meerathi (1835–1880)

ہے دوستیٔ آل عبا رونے سے

ہے درجۂ والاۓ ولا رونے سے

تو دل کا غبار اپنے قلقؔ رو کے نکال

یہ آئنہ ہوتا ہے صفا رونے سے