ہندوستاں میں جزوِ حکومت ہیں کونسلیں

Allama Iqbal (1877–1938)

ہندوستاں میں جزوِ حکومت ہیں کونسلیں

آغاز ہے ہمارے سیاسی کمال کا

ہم تو فقیر تھے ہی، ہمارا تو کام تھا

سِیکھیں سلیقہ اب اُمَرا بھی ’سوال‘ کا