ہر خواہش و عرض و التجا سے توبہ

Ismail Meeruthi (1844–1917)

ہر خواہش و عرض و التجا سے توبہ

ہر فکر سے ذکر سے دعا سے توبہ

از بس کہ محال ہے سمجھنا اس کا

جو آئے سمجھ میں اس خدا سے توبہ