گیا سب رنج و غم کنج قفس کا
Pandit Jawahar Nath Saqi (1864–1916)گیا سب رنج و غم کنج قفس کا
ترحم ہو گیا فریاد رس کا
رہے ثابت قدم راہ وفا میں
شکستہ دل ہوا پائے ہوس کا
حضوری ہو گئی غیبت میں ہم کو
ترنم دل میں ہے بانگ جرس کا
کریں اس شوخ سے ہم قطع الفت
نہیں یہ کام ساقیؔ اپنے بس کا