میری فکریں ہری بھری کرنا

Yaqoob Saqi

میری فکریں ہری بھری کرنا

اس دسمبر کو جنوری کرنا

ہم کو آتا ہے بچ کے غیبت سے

بات منہ پہ کھری کھری کرنا

میرے اجداد فن کو راس آیا

بادشاہوں کی نوکری کرنا

ہم کتابوں کی فصل بوئیں گے

آپ لفظوں کی تسکری کرنا

اک تصور سہی مگر بچو

آرزوئے سکندری کرنا

جب مہکنے لگو گلوں کی طرح

پھر ہماری برابری کرنا

آخری میں ہوں اور میرے بعد

کس کو آیا پیمبری کرنا