ملا ہے وہ مجھے دل کی بدولت
Yaqoob Saqiملا ہے وہ مجھے دل کی بدولت
یہ آسانی ہے مشکل کی بدولت
مجھے کچھ سیپیاں ہاتھ آ گئی ہیں
کسی خاموش ساحل کی بدولت
تجسس آرزو منزل بہ داماں
مری منزل ہے منزل کی بدولت
تلاوت میں طبیعت لگ رہی ہے
خدا کا شکر اک تل کی بدولت
در و دیوار زنداں جانتے ہیں
مجھے طوق و سلاسل کی بدولت