ملن کی رات وہ پہلی نہیں ممکن بھلا پانا

Vijay Arun

ملن کی رات وہ پہلی نہیں ممکن بھلا پانا

مرا تیرے قریب آنا ترا خود میں سمٹ جانا

وہ پہلی شب میں پہلے تو جھجکنا اور شرمانا

مجھے ہے یاد پھر خود ہی ترا مجھ سے لپٹ جانا

وہ اکثر یاد آتا ہے ترا آغوش میں آنا

مجھے مدہوش کر کے پھر وہ چپکے سے چلے جانا

محبت میں نہیں خوبی یہ جو سمجھا رہے ہو تم

جب اپنے دل کو سمجھا لو مرے دل کو بھی سمجھانا

بہت نزدیک سے چہرہ بخوبی کب دکھائی دے

جسے گھر نے نہ پہچانا اسے دنیا نے پہچانا