پیار کہنے کی بات ہوتی ہے
Saba Shahپیار کہنے کی بات ہوتی ہے
بات یہ بے ثبات ہوتی ہے
دن اگر مشغلوں میں گزرے بھی
تیری یادوں میں رات ہوتی ہے
روز تو دور ہوتا جاتا ہے
روز تجھ سے ہی بات ہوتی ہے
معجزہ ہے تری نگاہوں کا
موت کی روز مات ہوتی ہے
جسم کتنا بھی چاہے چھلنی ہو
درد دل سے نجات ہوتی ہے
اے مری موت تو جو ساتھ رہے
زندگی میرے ساتھ ہوتی ہے