سخن کی شمع جلی ہے چمک اٹھی ہے غزل
V.C. Ray (b. 1941)سخن کی شمع جلی ہے چمک اٹھی ہے غزل
کہیں سے ساز چھڑا اور تھرک اٹھی ہے غزل
ترے خیالوں میں گم ہو کے دیکھا ہے اکثر
تو سوز بن کے جگا اور جھلک اٹھی ہے غزل
مرا یہ دل تو جلا ہے چراغ بن کے سدا
لہو کے قطرے ہی پی کر مہک اٹھی ہے غزل
وہ لاکھ پردہ نشیں ہو زمانہ بھر کے لیے
مری پکار پہ تو بے جھجھک اٹھی ہے غزل