دل میں مورت سی گڑھ گئیں آنکھیں
V.C. Ray (b. 1941)دل میں مورت سی گڑھ گئیں آنکھیں
آپ کی مجھ پہ پڑ گئیں آنکھیں
عکس جو ذہن میں تھا دھندھلا سا
دو نگینوں سی جڑ گئیں آنکھیں
میں نے دیکھی نگاہ جیوں تیری
جھٹ زمیں میں یہ گڑ گئیں آنکھیں
آج تو دن حسین گزرے گا
صبح جو تم سے لڑ گئیں آنکھیں
آگ بھڑکی جو ان کے لڑنے سے
خود بجھانے کو اڑ گئیں آنکھیں
میرے دل کے حسین خوابوں کو
اک کہانی سا پڑھ گئیں آنکھیں
وقت آخر ہے وہ ہیں سرہانے
یہ نیاؔ مان چڑھ گئیں آنکھیں