غم کی کالی رات کو یوں حل کیا

Qamar Qadeer Iram

غم کی کالی رات کو یوں حل کیا

ہم نے آخر درد کو کاجل کیا

سرمئی ریشم پہ تھا تاروں کا جال

کتنا پیارا رات کا آنچل کیا

میرے اندر پھیلتا جاتا تھا جو

طے بڑی مشکل سے وہ جنگل کیا

ہم نے یوں ہنس کر گزاری زندگی

اپنی ہر زنجیر کو پائل کیا

رابطہ خوشبو سے رکھا استوار

روح میں جلتا ہوا صندل کیا