آپ جس سے کلام کرتے ہیں

Raees Narvi

آپ جس سے کلام کرتے ہیں

نیند اس کی حرام کرتے ہیں

آستیں میں چھپائے ہیں خنجر

منہ سے وہ رام رام کرتے ہیں

عشق کا روگ ان کے بس کا نہیں

دور سے وہ سلام کرتے ہیں

دل سے مجبور تیرے دیوانے

اک جگہ کب قیام کرتے ہیں

دست و بازو کے دور میں تو رئیسؔ

کام سے لوگ نام کرتے ہیں