وہ حسیں گھڑی وہ سنہرا پل نہیں بھولتا

Qamar Malal (b. 1992)

وہ حسیں گھڑی وہ سنہرا پل نہیں بھولتا

جو بتایا تھا ترے ساتھ کل نہیں بھولتا

کہاں چوٹ آئی تھی گر کے یاد نہیں مگر

وہ کسی کا کہنا ذرا سنبھل نہیں بھولتا

تجھے کہہ دیا جو پتا چلا مجھے عشق ہے

جسے علم ہو وہ کبھی عمل نہیں بھولتا

میں یہ کیسے مان لوں مجھ کو اس نے بھلا دیا

کہ مری کہی جو کوئی غزل نہیں بھولتا

اسے کیسے یاد نہ آئے تو ذرا سوچ تو

کہ ملالؔ جس سے ترا بدل نہیں بھولتا