جب ستارے سفر کے دیکھیں گے

Jai Shree Thakur Shafaq

جب ستارے سفر کے دیکھیں گے

پہلے آنکھوں میں ڈر کے دیکھیں گے

جب بھی ان سے مخاطبت ہوگی

چشم گریہ کو بھر کے دیکھیں گے

ایسے سناٹے ہم پہ گزرے ہیں

اب تو خود میں اتر کے دیکھیں گے

ہم سفر راستوں کے تھے دونوں

اب اکیلے گزر کے دیکھیں گے

ان کو اپنی نگاہ میں رکھ کر

آج تھوڑا سنور کے دیکھیں گے

ہم شفقؔ شام کے اندھیروں پر

کوئی الزام دھر کے دیکھیں گے