اپنے دل کو نڈھال کیا کرتے
Jai Shree Thakur Shafaqاپنے دل کو نڈھال کیا کرتے
تم سے ہم عرض حال کیا کرتے
ہم وفا ترک آپ سے کر کے
اپنا جینا محال کیا کرتے
جب کسی کام کا نہیں ہے تو
دل کی ہم دیکھ بھال کیا کرتے
جس نے قدموں میں رکھ دیا سر کو
اس کو ہم لا زوال کیا کرتے
ایک شہکار جو خدا کا ہو
اس پہ ہم کچھ کمال کیا کرتے
آپ خود جو مثال ہو اپنی
اس کو ہم بے مثال کیا کرتے
تیرا چہرہ شفق کی عید بنا
دیکھ کر ہم ہلال کیا کرتے