ہنستے ہنستے کہہ دی بات
Paikar Yazdaniہنستے ہنستے کہہ دی بات
تم نے آخر کڑوی بات
میرے لئے پتھر کی لکیر
کانپ کے منہ سے نکلی بات
برسوں بعد بھی لگتا ہے
جیسے ہو کل ہی کی بات
پل میں لہجہ بدل گیا
دیکھی تم نے اس کی بات
آنکھوں میں چہرہ ان کا
دل میں اک اک ان کی بات
پیکرؔ ایسا جھوٹ نہ بول
لگنے لگے جو سچی بات