باہر رہ یا گھر میں رہ
Madhu Guptaباہر رہ یا گھر میں رہ
میرے دل بنجر میں رہ
صحرا جنگل میں مت جا
نیند مرے بستر میں رہ
منزل منزل دھوکا ہے
میرے پاؤں سفر میں رہ
باہر جتنا گھوم کے آ
کچھ اپنے اندر میں رہ
حد سے باہر پاؤں نہ دے
اپنی ہی چادر میں رہ
اپنا جینا مرنا کیا
قاتل میرے خبر میں رہ
جیسے دن جو موسم ہو
تو ہر وقت نظر میں رہ