رات دن ایک سا رہتا ہے اجالا مرے گھر

Lala Piyare Lal (b. 1844)

رات دن ایک سا رہتا ہے اجالا مرے گھر

آتشیں آہ ہے یا آٹھ پہر کی بتی

پڑ گئی رکھتے ہی ناصور جگر میں ٹھنڈک

اس کا پیکاں بھی ہے کیا خوب اثر کی بتی

شب فرقت کا اندھیرا نہ گیا پر نہ گیا

کام کچھ موم کی آئی نہ اگر کی بتی

رات گھر اوس کے دیے میں کہیں جلتی تھی ضرور

تار ہائے نگہ اہل نظر کی بتی

شمع کی مجھ کو ضرورت نہیں واللہ ظہیرؔ

میری روشن ہے ہر اک مصرعۂ تر کی بتی