یہ عشق و وفا کا صلہ کچھ نہیں
Habib Rehman (b. 1994)یہ عشق و وفا کا صلہ کچھ نہیں
کہا تھا کسی نے خدا کچھ نہیں
جو چاہا تھا تو نے کسی اور کو
مجھے یار تجھ سے گلہ کچھ نہیں
وہ پت جھڑ بہاروں کے مانند تھی
بہاروں میں اب کے کھلا کچھ نہیں
مری ایک خواہش نہ پوری ہوئی
یہ لگنے لگا ہے دعا کچھ نہیں
ضرورت انہیں لو کی اب آ پڑی
کہا کرتے تھے جو دیا کچھ نہیں
زمانہ کو کھلنے لگی ہے وفا
تو رحمانؔ تجھ سے برا کچھ نہیں