چلو دنیا میں مہکائیں محبت
Gauhar Seemaچلو دنیا میں مہکائیں محبت
بشر کو آؤ سکھلائیں محبت
کریں مسمار دیواریں انا کی
زمیں پر مل کے پھیلائیں محبت
ہوئی ہے گم کہیں یہ وحشتوں میں
چلو اب ڈھونڈ کر لائیں محبت
خزاں سی چھا گئی نفرت کی ہر سو
چمن میں پھر سے بکھرائیں محبت
بہت مشکل سفر ہے عشق یارو
کہاں تک سب کو سمجھائیں محبت