جھوٹ کو سچ کے لبادے میں نہیں رکھوں گا
Umr Daraz Hashir (b. 1990)جھوٹ کو سچ کے لبادے میں نہیں رکھوں گا
میں کسی شخص کو دھوکے میں نہیں رکھوں گا
میں اگل ڈالوں گا جو کچھ بھی ہے میرے دل میں
تیر پیوست میں سینے میں نہیں رکھوں گا
زندگی تجھ پہ میں لکھوں گا فسانہ اور پھر
کوئی رائے ترے بارے میں نہیں رکھوں گا
اپنے ہی بازو پہ رکھوں گا بھروسہ اب کے
میں دعاؤں کو سفینے میں نہیں رکھوں گا
بانٹ لے جو مری تنہائی مرا غم ایسی
کوئی بھی چیز میں کمرے میں نہیں رکھوں گا