گزشتہ خواب کی تعبیر میں لگا ہوا تھا

Umr Daraz Hashir (b. 1990)

گزشتہ خواب کی تعبیر میں لگا ہوا تھا

میں اس کو چھونے کی تدبیر میں لگا ہوا تھا

بنا سبب وہی مقبولیت کا لوگوں میں

وہ ایک داغ جو تصویر میں لگا ہوا تھا

کسی کے جسم نے مجھ کو بہت صدائیں دیں

مگر میں روح کی تسخیر میں لگا ہوا تھا

اسی نے تیرگی بخشی ہے میری آنکھوں کو

میں جس چراغ کی تعمیر میں لگا ہوا تھا