اسی سے فکر و فن کو ہر گھڑی منسوب رکھتے ہیں
FaIyaz Rashk (b. 1953)اسی سے فکر و فن کو ہر گھڑی منسوب رکھتے ہیں
زباں کی چاشنی سے تر بہ تر غزلوں کو پڑھتا ہوں
یہ روحانی غذا ہے ہم جسے مرغوب رکھتے ہیں
بزرگوں نے جو رکھا تھا وہی اسلوب رکھتے ہیں
سناتے ہیں تحت میں جب غزل انداز میں اپنے
پکار اٹھتی ہے دنیا ذوق ہم کیا خوب رکھتے ہیں
کہ ہم غزلوں کے تیور کو بہت ہی خوب رکھتے ہیں
جنہیں غزلوں سے الجھن ہے میاں فیاضؔ کیا بولیں
نزاکت سے غزل کی ہم انہیں مرعوب رکھتے ہیں