یہ جو اک دائرہ بنایا ہے
Umr Daraz Hashir (b. 1990)یہ جو اک دائرہ بنایا ہے
آگہی کا سرا بنایا ہے
کس نے تنہائیوں کو قید کیا
کس نے یہ آئنہ بنایا ہے
میں نے لکھا ہے بادشاہ کو خط
اور اس میں دیا بنایا ہے
تم سے کس نے کہا تھا بحث کرو
تم نے خود مسئلہ بنایا ہے
جانے کس خوف کے سبب اس نے
ہم سفر راستہ بنایا ہے
اس نے آج اپنے اور میرے لئے
ایک کپ چائے کا بنایا ہے