سوچتا ہوں کدھر گئے ہم لوگ
Faheem Amrohviسوچتا ہوں کدھر گئے ہم لوگ
جی رہے ہیں کہ مر گئے ہم لوگ
رات بھر ایک ایک جمع ہوئے
پو پھٹے ہی بکھر گئے ہم لوگ
اپنا گھر ڈھونڈنے کو کیا نکلے
جانے کس کس کے گھر گئے ہم لوگ
یہ مکاں شہر بھائی اور بہن
ان حدوں سے گزر گئے ہم لوگ
دل کہیں ہے تو دست و پا ہیں کہیں
جسم تقسیم کر گئے ہم لوگ