کوئی کیا جانے کون بہتر ہے

B.M Khan Maley (b. 1952)

کوئی کیا جانے کون بہتر ہے

یہ تو انسان کا مقدر ہے

جس کے اخلاق ہوں بلند ارفع

وہ ہی بہتر ہے اور برتر ہے

ٹوٹنا چرخ پر ستارے کا

رب کی قدرت کا ایک مظہر ہے

دو گزی خاک پر کھدا مرقد

ابن آدم کا دائمی گھر ہے

ہر طرف خوف مرگ ہے طاری

لگتا ہے یہ بھی کوئی محشر ہے

دکھ میں آنسو نہیں بہاتا دل

آج کل بن گیا یہ پتھر ہے

جو کہ لکھتا ہے نام بی ایم خاں

یہ معالےؔ وہی تو احقر ہے