نارسائی مقام ہوتی ہے

Madhukar Jha Khuddar

نارسائی مقام ہوتی ہے

نیم شب جاں تمام ہوتی ہے

شمس کا ہم کہا نہیں سنتے

چھاؤں میں رند شام ہوتی ہے

ایسا اس نے کیا مجھے کامل

بزم گل زار عام ہوتی ہے

جب گلی میں تری خلافت ہے

راہ ارض قیام ہوتی ہے

دار خوددارؔ چل پڑا خود ہی

اب قضا اس کے نام ہوتی ہے