کبھی کچھ کہیں یہ اجازت ہی دیجے
Madhukar Jha Khuddarکبھی کچھ کہیں یہ اجازت ہی دیجے
نہ دیجے محبت عداوت ہی دیجے
مری آنکھ کا وو چھلکنا دکھا کیا
کسی روز ہمدم یہ راحت ہی دیجے
زمانہ دکھاتا ہے ایسی بلائیں
کبھی آپ دل کو عقیدت ہی دیجے
بتانا ہے مشکل چھپانا ہے مشکل
کریں کیا او رہبر نصیحت ہی دیجے
تغافل ملا ہے اسی راہ پر یوں
توجہ نہ دیجے عنایت ہی دیجے
اسے روشنی کا گماں ہو سویرے
نہ خوددارؔ کو ایسی ظلمت ہی دیجے