کر رہے ہیں وار میرے یار مجھ پر

Vijay Potter Singhadiya (b. 2000)

کر رہے ہیں وار میرے یار مجھ پر

رحم کر کچھ تو کہانی کار مجھ پر

اینٹ میں اس پر گرانا چاہتا تھا

اور ہوا یہ گر گئی دیوار مجھ پر

ختم ہو جاتی وہیں پر یہ کہانی

تم اٹھا لیتے اگر ہتھیار مجھ پر

تو تو میرا دوست ہے مت دیکھ موقعہ

سامنے سے ہی چلا تلوار مجھ پر

عشق میں اچھی نہیں ہوتی خموشی

جان کچھ تو بول طعنے مار مجھ پر

کیا ضرورت ہے بتا دے دوست اب تو

آج کل کیوں آ رہا ہے پیار مجھ پر

نام ہی میرا وجےؔ ہے دھیان رکھنا

سوٹ کرتی ہی نہیں ہے ہار مجھ پر