نصیحت کی کتابوں کے بنا ہیں

Yawar Ali (b. 1988)

نصیحت کی کتابوں کے بنا ہیں

ہزاروں لوگ اپنوں کے بنا ہیں

تمہیں افسوس ہے جوتے نہیں ہیں

بہت سے لوگ پیروں کے بنا ہیں

سبھی کے گھر نہیں روشن دیوں سے

بہت سے لوگ بچوں کے بنا ہیں

یتیموں کے بجھے چہرے تو دیکھو

ستارے آسمانوں کے بنا ہیں

غریبی جن کا سورج کھا گئی ہے

وہ بے بس دل اجالوں کے بنا ہیں

کفن کو اوڑھ کر سوتے ہیں بے گھر

کہاں فٹ پاتھ خطروں کے بنا ہے