خواب کی پر فریب دنیا میں
Saba Mumtaz Bano (b. 1985)خواب کی پر فریب دنیا میں
خواہشوں سے سکون پائیں کیا
جسم میں کچھ رہا نہیں باقی
اب بتاؤ کہ اب لٹائیں کیا
وحشتیں چار سو ہیں بکھری ہوئی
ایسے میں اپنے گھر کو جائیں کیا
میرا قاتل ہی میرا منصف ہے
سو اسے درد دل سنائیں کیا