دے دیا جو مقام اس کا ہے
Saba Mumtaz Bano (b. 1985)دے دیا جو مقام اس کا ہے
دل کی بستی میں نام اس کا ہے
زندگی کی یہی صداقت ہے
جس کی دنیا نظام اس کا ہے
وقت کتنا گزر گیا پھر بھی
میرے دل میں قیام اس کا ہے
کتنے سالوں کے بعد میرے لیے
آج آیا سلام اس کا ہے
کب بھلایا اسے صباؔ میں نے
ذکر تو صبح و شام اس کا ہے