تو مری جستجو مسلسل ہے
Uroosa Jilaniتو مری جستجو مسلسل ہے
شامل گفتگو مسلسل ہے
مجھ پہ طاری خمار کی گھڑیاں
تو مرے روبرو مسلسل ہے
ذرہ ذرہ گواہی دیتا ہے
جا بجا تو ہی تو مسلسل ہے
عشق مجھ کو اڑائے پھرتا ہے
چاکری کو بہ کو مسلسل ہے
اک معطر فضا رچی مجھ میں
بس گیا مجھ میں تو مسلسل ہے
وجد طاری عروسہؔ سانسوں پر
شش جہت ہو ہی ہو مسلسل ہے