رفتار زندگی ذرا تھم جاؤ تو سہی

Tabassum Naz

رفتار زندگی ذرا تھم جاؤ تو سہی

فرصت میں میرے گھر کی طرف آؤ تو سہی

اک بے وفا کے غم میں تڑپنے سے فائدہ

نادان دل ہے اس کو بھی سمجھاؤ تو سہی

خوشیاں بھی تیرے غم کے جھمیلے میں گم ہوئیں

موقع ملے تو درد میں مسکاؤ تو سہی

کس کس طرح میں تیری اتاروں گی آرتی

آنگن میں ننگے پاؤں ذرا آؤ تو سہی

یادوں کا نازؔ سلسلہ ٹوٹے نہ اب کبھی

دل کو کسی کے واسطے تڑپاؤ تو سہی