جتنے لوگ شہر میں ہیں

Vigyan Vrat (b. 1943)

جتنے لوگ شہر میں ہیں

ایک مسلسل ڈر میں ہیں

منزل پیچھے چھوٹ گئی

پھر بھی لوگ سفر میں ہیں

صرف مرے قدموں کے نشاں

میری راہ گزر میں ہیں

ان سے اتر کیا پوچھا

پرشن کئی اتر میں ہیں

خیر تو ہے وگیانؔ میاں

کافی دن سے گھر میں ہیں