اور سناؤ کیسے ہو تم
Vigyan Vrat (b. 1943)اور سناؤ کیسے ہو تم
اب تک پہلے جیسے ہو تم
اچھا اب یہ تو بتلاؤ
کیسے اپنے جیسے ہو تم
یار سنو گھبراتے کیوں ہو
کیا کچھ ایسے ویسے ہو تم
کیا اب اپنے ساتھ نہیں ہو
تو پھر جیسے تیسے ہو تم
عیش پرستی تم سے توبہ
مزدوری کے پیسے ہو تم