مرے جنوں کو ہے طوفان رنگ و بو کی تلاش
Ehsan Nanparwi (b. 2010)مرے جنوں کو ہے طوفان رنگ و بو کی تلاش
فروغ آتش گل کو مرے لہو کی تلاش
خرد کی خیرہ مذاقی جنوں کی جولانی
ہے زخم سوزن غم رشتۂ رفو کی تلاش
عروس گل تو ابھی حجلۂ خیال میں ہے
کہ شاخ گل کو ہے صد جوشش نمو کی تلاش
ہے سست گام بہت کاروان شوق ابھی
رحیل وقت کو سرگرم جستجو کی تلاش
ازل سے مثل زمیں گردش مدام میں ہے
عجب ہے ذرۂ شوریدہ آرزو کی تلاش
عطائے عشق ہے صہبائے آبگینہ گزار
نہیں مجھے کسی پیمانہ و سبو کی تلاش