دل سے نکلی ہے گر دعا میری

Vikas Naseeb

دل سے نکلی ہے گر دعا میری

رنگ لائے گی ہر دعا میری

ایک دن ان کو اور کوئی نہیں

لائے گی میرے گھر دعا میری

دیکھنا خود بخود ہی دے دے گی

ان کو میری خبر دعا میری

ان کو ہر غم سے دور رکھے گی

دیکھنا عمر بھر دعا میری

چارہ گر رہنے دے دوا اپنی

زخم کو دے گی بھر دعا میری

ان کے دل میں مری جگہ کر دے

کچھ تو کر کچھ تو کر دعا میری