ان سے کہتا ہوں یاد کر مجھ کو

Vikas Naseeb

ان سے کہتا ہوں یاد کر مجھ کو

یاد کرتے نہیں مگر مجھ کو

آشیانے پہ آ گرے گی برق

یوں ہی رہنے دے در بدر مجھ کو

میں گیا جو ترے بنا واپس

کاٹ کھائے گا میرا گھر مجھ کو

سو کے اٹھتے ہی میں نے جام پیا

شام لگتی ہے اب سحر مجھ کو

حال ایسا ہوا ہے غم میں ترے

مر جا کہتا ہے چارہ گر مجھ کو